ہررات 8 سے 9 گھٹنے سوئیے اور پیسہ کمائیے !

ہررات 8 سے 9 گھٹنے سوئیے اور پیسہ کمائیے !

ممبئی (نیٹ نیوز) بھارت کی ایک کمپنی ویک فٹ (WakeFit) نے صرف سونے کی ذمے داری کے ساتھ دس لاکھ تنخواہ کے عوض انوکھی اور دلچسپ نوکری کی پیشکش کی ہے۔

منفرد اور دلچسپ آفر کرنے والی کمپنی نے دو ماہ کا پروفیشنل سلیپ انٹرن پروگرام متعارف کروایا ہے ۔ جس میں حصہ لینے والے افراد کو ماہانہ 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔اس انٹرن شپ پروگرام میں شامل ہونے والے افراد کو مشقت آمیز کام نہیں کرنا ہوگا بلکہ ہر رات آٹھ سے نو گھنٹے کی بھرپور نیند پوری کرنی ہوگی۔ اس کے علاوہ دن کے اوقات میں صرف 20 منٹ کا قیلولہ کرنا ہوگا۔انٹرن شپ میں حصہ لینے والے افراد کی عمر 22 سال یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے جو کسی بھی مضمون میں بیچلر یا ماسٹر ڈگری کے حامل ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں