فوڈ پیکیجنگ کیمیکلز چھاتی کے کینسر کا سبب بن سکتے

 فوڈ پیکیجنگ کیمیکلز چھاتی کے کینسر کا سبب بن سکتے

لندن(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ گتے یا کاغذ کے ڈبوں میں فروخت ہونے والی کھانوں کی اشیا میں تقریباً ایسے 200 کے قریب کیمیکلز ہوسکتے ہیں۔

 جن میں سے کوئی ایک بھی چھاتی کے کینسر کی وجہ بن سکتا ہے۔ محققین نے جرنل فرنٹیئرز ان ٹوکسیکولوجی میں رپورٹ کیا کہ عام طور پر استعمال ہونے والے کھانے کی پیکیجنگ کے مواد میں 189 کیمیکلز ہوتے ہیں جو ممکنہ طور پر چھاتی کے کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ خطرناک کیمیکلز بشمول پی ایف ایز، بسفینولز اور تھیلیٹس پیکیجنگ سے خوراک میں منتقل ہو سکتے ہیں اور اس طرح لوگوں میں داخل ہوسکتے ہیں۔غیر منافع بخش فوڈ پیکجنگ فورم کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ آپ کی روزمرہ کی زندگی میں خطرناک کیمیکلز کو کم کرکے کینسر سے بچاؤ کے امکانات کو زیر غور لانا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں