فرانس:دنیا کی پہلی لیزر کمیونیکیشن کی کامیاب آزمائش

فرانس:دنیا کی پہلی لیزر کمیونیکیشن کی کامیاب آزمائش

پیرس(نیٹ نیوز)فرانس کی ڈیفنس انوویشن ایجنسی اور مقامی کمپنی نے کائی لیبز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے زمین کے نچلے مدار میں موجود ایک نینو سیٹلائیٹ اور۔۔۔

 کمرشل گراؤنڈ سٹیشن کے درمیان لیزرز کے استعمال کی مدد سے رابطہ قائم کرتے ہوئے پہلی کامیاب آزمائش کی ہے۔ 2023 کے آخر میں کیرونوس سیٹلائیٹ کی لانچ سے شروع اس منصوبے کا مقصد ایٹماسفیئر میں ہونے والی ہلچل کے سبب پیش آنے والی خلل سے نمٹ کر اعلیٰ معیاری مواصلات کو یقینی بنانا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کا ایک اور فائدہ تیزی سے ڈیٹا کی منتقلی ہے، اے آئی ڈی کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی سپیس لیزر کمیونیکیشنز کو موبائل، زمینی، سمندری اور فضائی پلیٹ فارمز پر استعمال کرنے میں مدد دے گی۔ اس کو فرانس دفاعی وزارت کے مستقبل کے سیٹلائیٹ سسٹمز کے ساتھ بھی منسلک کیا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں