فنگل انفیکشنز ‘خاموش وبائ’ ثابت ہوسکتے:ماہرین

 فنگل انفیکشنز ‘خاموش وبائ’ ثابت ہوسکتے:ماہرین

مانچسٹر(نیٹ نیوز)سائن دانوں نے خبردار کیا ہے کہ فنگل انفیکشنز تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں اور ان کی دواؤں سے مزاحمت کی صلاحیت میں اضافہ ہو رہا ہے، جو مستقبل میں ‘خاموش وبائ’ ثابت ہوسکتے ہیں۔

 یونیورسٹی آف مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے مالیکیولر بائیولوجسٹ نورمن وین ریجن نے تنبیہ کی ہے کہ مسئلے کو عالمی صحت کے تناظر میں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ نورمن کے مطابق فنگل پیتھوجنز اور ان کی اینٹی فنگل ادویات کے خلاف بڑھتی مزاحمت پر توجہ دینی پڑے گی۔ اگر یہ رجحان جاری رہا تو کچھ انفیکشنز مزید مہلک ہو سکتے ہیں۔سائنس الرٹ کے مطابق سائسن دانوں نے دباؤ ڈالا ہے کہ فنگل انفیکشنز کو اکثر گلوبل اینٹی مائیکروبائل ریزسٹنس اکثر علیحدہ کر دیا جاتا ہے۔ اگر فوری اقدامات نہیں کیے گئے تو مستقبل قریب میں بڑے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں