ملکر ڈکیتیاں کرنیوالے باپ نے ساراالزام بیٹے پر ڈال دیا

ملکر ڈکیتیاں کرنیوالے باپ نے ساراالزام بیٹے پر ڈال دیا

ویانا(نیٹ نیوز) آسٹریلوی شہری جس نے اپنے 14 سالہ بیٹے اور اس کے دوست کو ڈکیتیوں کی ترغیب دی، پکڑے جانے پر عدالت میں انہی پر الزام عائد کردیا۔

 34 سالہ شخص نے ویانا کی علاقائی عدالت کے کورٹ روم 1 میں اپنے 14 سالہ بیٹے اور اس کے 17سالہ دوست پر ڈکیتیوں کی ایک سیریز کا الزام عائد کرکے جج اور جیوری کو حیران کر دیا۔شہری نے یہ دعویٰ کیا کہ وہ جرائم کا ماسٹر مائنڈ تھا اور وہ صرف ان کا ڈرائیور تھا۔ تینوں کا طریقہ کار ہر بار ایک جیسا تھا، دونوں نوعمروں کو تمباکو کی دکانوں اور گیس اسٹیشنوں پر بھیجا جاتا تھا جو خالی گولیوں والی پستول یا چاقو ساتھ رکھتے تھے جبکہ 34 سالہ شخص باہر گاڑی میں بیٹھا ان کا انتظار کررہا ہوتا تھا۔پکڑے جانے پر باپ نے دعویٰ کیا کہ اصل میں ان دونوں نے مجھے اپنے جرم میں شریک ہونے پر قائل کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں