چین میں3600سال پرانا پنیر دریافت کرلیاگیا

چین میں3600سال پرانا پنیر دریافت کرلیاگیا

شنجیانگ(نیٹ نیوز) شمال مغربی چین کے تارم بیسن نامی خطے میں ایک اہم دریافت نے دنیا کے قدیم ترین پنیر کی بھی کھوج لگالی ہے جو 3600 سال پرانا ہے ۔Xiaohe

نامی قدیم لوگوں کی آبادی کی ممی شدہ باقیات پر یہ بدبودار پنیر دریافت کی گئی جو کہ گائے اور بکری کے دودھ سے بنائی گئی تھی۔ڈی این اے کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ اس خطے میں پنیر بنانے کا آغاز کانسی کے دور میں ہوا۔ اس نے اس مفروضے کو بھی غلط ثابت کیا کہ کیفیر پنیر کی ایجاد روس میں ہوئی تھی۔ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ممیوں پر پنیر کی موجودگی تدفین کی رسومات میں اس کی اہمیت کی نشاندہی کرتی ہے ۔اس منفرد نمونے کی جانچ کرکے محققین قدیم انسانی خوراک، تدفین کی روایات، اور ڈیری بنانے والے بیکٹیریا کے ارتقاء کے بارے میں مزید معلومات حاصل کررہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں