کتب کچرا سمجھ کر پھینک دینے پر بیٹا ماں کو عدالت لے گیا

کتب کچرا سمجھ کر پھینک دینے پر بیٹا ماں کو عدالت لے گیا

چائی(نیٹ نیوز)ایک 20 سالہ تائیوان کا نوجوان اس وقت غصے میں آگیا جب اسکی بوڑھی ماں نے اسکی مرضی کے بغیر اس کی قیمتی تصویری کہانیوں کی کتب کچرے میں پھینک دیں جس پر وہ اپنی ماں کو عدالت لے گیا۔

تائیوان کے چائی شہر کی ایک 64 سالہ خاتون اپنے نوجوان بیٹے کے ساتھ رہتی ہیں۔ ایک دن انہوں نے گھر میں کچھ جگہ خالی کرنے کیلئے 32 جلدوں پر مشتمل ’اٹیک آن ٹائٹن‘ کا مجموعہ بیٹے کی بغیر اجازت کے کچرے میں پھینک دیا۔جب بیٹا گھر آیا اور اسے معلوم ہوا کہ اس کی 32 جلدیں ماں نے پھینک دیں تو وہ بہت غصے میں آگیا اور اس نے اپنی ماں کیخلاف پولیس کو کال کر دی۔عدالت نے ماں پر بغیر اجازت کے بیٹے کی املاک کو نقصان پہنچانے پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 5000 تائیوانیز ڈالرز جرمانہ عائد کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں