سائنسدانوں نے کاربن کھانے والا بیکٹیریا دریافت کرلیا

 سائنسدانوں نے کاربن کھانے والا بیکٹیریا دریافت کرلیا

نیویارک(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے سمندی سیانو بیکٹیریا کی ایک خاص قسم دریافت کی ہے جو تیزی کے ساتھ کاربن ڈائی آکسائیڈ کی کھپت اور ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بیکٹیریا (جس کی منفرد کثافت اس کو سمندر کی تہہ تک جانے میں مدد دیتی ہے) سمندر سے کاربن کو کشید کرنے یا موسمیاتی تغیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ماحول سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے ۔نیلے سبر الگئی یا مائیکرو الگئی کے نام سے جانے جانے والے یہ سیانو بیکٹیریا در اصل الگئی نہیں ہوتے۔ یہ ایک خلیاتی ضیائی تالیفی بیکٹیریا ہوتے ہیں جو نمکین پانی، تازہ پانی اور مکس پانی میں پھیلتے ہیں۔ سیانو بیکٹیریا کی یہ قسم UTEX 3222کہلاتی ہے البتہ، ہارورڈ کے محققین نے اس کو اس کے سائز کی وجہ سے ‘چونکُوس’ نام دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں