سمندر میں گرجانے والے شخص کو 24 گھنٹے بعد بچا لیا گیا
نیویارک(نیٹ نیوز)مال بردار جہاز سے گرنے والا ایک شخص تقریباً 24 گھنٹے سمندر میں بھٹکنے کے بعد معجزاتی طور پر بچ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندر میں گرجانے والے شہری کو تقریباً 24 گھنٹے بعد نیو کیسل کے جنوب میں ایک ساحل سے تین کلومیٹر دور بچایا گیا۔شہری جس کی نشاخت نہیں کی گئی، رات تقریباً 11.30 بجے نیو کیسل کے ساحل سے آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر جہاز سے سمندر میں گرا۔ شہری کو ایک ماہی گیر نے بچایا جس نے اگلے دن شام 6.20 بجے کے قریب اسے سوانسی کے قریب بلیکسمتھس بیچ کے پاس اپنے بازو لہراتے ہوئے دیکھا۔ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ یہ شخص کئی کلومیٹر تک تیر کر ساحل کے پاس پہنچا تھا۔مقامی ایمبولینس کے ترجمان نے بتایا کہ شہری جس کی عمر 20 سال ہے ، مبینہ طور پر تقریباً 24 گھنٹے پانی میں رہا۔