دوران پرواز خاتون فٹنس انسٹرکٹر کو ایکسرسائز کرنا مہنگا پڑگیا
میکسیکو(نیٹ نیوز)میکسیکو کی اداکارہ اور فٹنس انسٹرکٹر باربرا دی ریگل نے ایک ہوائی جہاز کے سفر کے دوران ورزش کرنے کی ویڈیو شیئر کی، جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں۔
ویڈیو میں باربرا کو جہاز میں مختلف ایکسر سائز کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس میں سکواٹ جمپ اور دیگر حرکات شامل ہیں۔ اداکارہ کے مطابق وہ مسلسل 35 گھنٹوں کے سفر کے بعد جسمانی تھکن دور کرنے کے لیے ورزش کر رہی تھیں۔امریکی میڈیا کے مطابق انسٹاگرام پر 9 ملین سے زیادہ فالوورز رکھنے والی باربرا روزانہ اپنی ایکسر سائز کی ویڈیوز شیئر کرتی ہیں، وہ اپنے شوہر کے ساتھ سفر کر رہی تھیں، فلائٹ کی طوالت کے باعث انہوں نے درمیانی راستے میں مکمل جسمانی ورزش کرنے کا فیصلہ کیا،دوران پرواز ایئرہوسٹس 16 گھنٹے تک باتھ روم کا دروازہ پکڑے بیٹھی رہی۔