شام 5 بجے کے بعد کھانا کھانے کے صحت پر مضر اثرات

شام 5 بجے کے بعد کھانا کھانے کے صحت پر مضر اثرات

نیویارک(نیٹ نیوز)محققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ شام پانچ بجے کے بعد روزمرہ کیلوریز کے کم از کم 45 فی صد حصے کا لیا جانا جسم کے بلڈ شوگر کی سطح کو قابو رکھنے صلاحیت کو نقصان پہنچاتا ہے۔

جبکہ رات کو دیر سے کھانا کھانا ذیا بیطس کے امکانات میں خطرناک حد تک اضافہ کرسکتا ہے۔ بارسلونا کی ایک یونیورسٹی اوبرٹا دکیٹیلُونیا اور کولمبیا یونیورسٹی میں کی جانے و الی تحقیق کے نتائج وقتی فاقوں والی ڈائٹ کے لیے کچھ سائنسی ثبوت فراہم کر سکتے ہیں جس میں شام کے بعد کھانے کو منع کیا جاتا ہے۔ نیوٹریشن اینڈ ڈائیبیٹیز میں شائع ہونے والی تحقیق میں 50 سے 75 برس کے درمیان 26 لوگوں کا مطالعہ کیا گیا جن کا یا تو وزن زیادہ تھا یا پھر وہ مٹاپے اور پری ڈائیبیٹیز یا ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں