انسانوں کے قانونی حقوق رکھنے والا نیوزی لینڈ کا پہاڑ

انسانوں کے قانونی حقوق رکھنے والا نیوزی لینڈ کا پہاڑ

آکلینڈ(نیٹ نیوز)2017 میں نیوزی لینڈ حکومت نے ماؤنٹ تاراناکی کو قانونی شخصی حیثیت تفویض کر کے تاریخ رقم کی تھی۔

اس منفرد حیثیت کے بعد اس آتش فشاں کو انسانوں کے برابر قانونی حقوق دے دیئے گئے، جو ماؤری لوگوں کے لیے اس کی ثقافتی اور روحانی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ 8261 فٹ بلند یہ پہاڑ ایک پرفیکٹ والکینک کون ہے جو ایگمنٹ نیشنل پارک سے گھرا ہوا ہے ۔اس آتش فشاں پہاڑ کی 1 لاکھ 35 ہزار پرانی فعال تاریخ ہے، جبکہ اس کی ساخت میں کم از کم 16 اہم تبدیلیاں واقع ہوچکی ہیں۔یہ آتش فشاں آخری بار اندازاً 200 برس قبل پھٹا تھا اور سائنس دانوں کے اندازے کے مطابق آئندہ 50 برسون میں اس کے دوبارہ پھٹنے کے 30 سے 50 فیصد تک امکانات ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں