انسانی بال سے 200 گُنا باریک سپگیٹی بنالی گئی

انسانی بال سے 200 گُنا باریک سپگیٹی بنالی گئی

نیویارک(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے انسانی بال سے 200 گُنا باریک دنیا کی باریک ترین اسپگیٹی بنا لی۔

اس پاستا کو بنائے جانے کا مقصد اس کو نئی غذا کے طور پر متعارف کرانا نہیں ہے بلکہ اس انتہائی باریک مٹیریل یعنی نینو فائبرز کو متعدد طبی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔نینو فائبرز کے استعمال میں ایک زخم کو ٹھیک کرنے والی پٹیاں بنانا بھی ہے جو پانی اور نمی کو تو زخم تک جانے دیتی ہیں لیکن بیکٹیریا کو باہر رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہڈی کے دوبارہ بننے کے لیے فریم اور دوا کی ڈیلیوری کے لیے بھی اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے ۔البتہ، یونیورسٹی کالج لندن کے محققین کا کہنا ہے کہ ان دھاریوں کو براہ راست نشاستہ (اسٹارچ) سے بھرپور اجزاء (جیسے کہ آٹا) سے بنانا زیادہ ماحول دوست ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں