جنگلاتی آتشزدگی سے ہونیوالی آلودگی دماغی بیماری کا باعث قرار

جنگلاتی آتشزدگی سے ہونیوالی آلودگی دماغی بیماری کا باعث قرار

نیویارک(نیٹ نیوز)محققین نے جنگلاتی آتشزدگی سے گھرے جنوبی کیلیفورنیا میں طویل عرصے تک آتشزدگی کے باعث ہونے والے دھوئیں میں رہنے کا ڈیمیشنیا کی تشخیص سے تعلق رکھنے کا انکشاف کیا ہے ۔

خطرناک آلودہ مواد کا مرکب یہ دھواں پی ایم 2.5 نامی ذرات بناتا ہے ۔ جب انسانوں کے لیے ضروری ہوا میں مستقل بنیاد پر ذرات پر مبنی آلودگی رہتی ہے تو یہ ان کے پھیپھڑوں اور دل کو متاثر کرتی ہے ۔اس آلودگی کا تعلق اعصاب شکن بیماریوں سے بھی جوڑا گیا ہے لیکن پی ایم 2.5 کے کردار کا فہم ایک نئی دریافت ہے ۔ محققین کا کہنا تھا کہ جنگلاتی آتشزدگی کے سبب ہونے والی فضائی آلودگی میں ہر ایک مائیکرو گرام فی مربع میٹر اضافے کا تعلق ڈیمینشیا کی تشخیص کے 18 فی صد اضافے سے تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں