جوڑوں میں درد کیلئے چیری کومفیدقراردیاگیا
بوسٹن(نیٹ نیوز)امریکہ میں بوسٹن یونیورسٹی کی طرف سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق دو دن کے وقفے کے بعد چیری کھانے یا اس کا جوس پینے سے جوڑوں کے درد کا خطرہ 35 فیصد تک کم ہو جاتا ہے ۔
ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں لاکھوں افراد جوڑوں کے درد میں مبتلا ہیں۔ یورک ایسڈ کی قلمیں جوڑوں میںبن جاتی ہیں جس کی وجہ سے شدید درد اور سوجن ہو جاتی ہے ۔ اس کا مختلف طریقوں سے علاج کیا جاتا ہے لیکن ایک دفعہ ختم ہونے کے بعد یہ درد دوبارہ نمودار ہو جاتا ہے ۔ اس لئے ماہرین طب اور اس مرض میں مبتلا لوگ متبادل طریقہ علاج کی تلاش میں رہتے ہیں۔ ۔ اس تحقیق کے لئے ماہرین نے جوڑوں کے درد میں مبتلا 633 افراد کا انتخاب کیا اور ایک سال تک ان کے معمولات پر نظر رکھی گئی ۔