جاپانی کمپنی ہیومن واشنگ مشین متعارف کروائے گی

جاپانی کمپنی ہیومن واشنگ مشین متعارف کروائے گی

ٹوکیو(نیٹ نیوز)ایک جاپانی کمپنی ہیومن واشنگ مشین متعارف کرنے والی ہے ۔ اوساکا میں قائم شاور ہیڈ میکر سائنس کمپنی نے ایک نئی اور جدید ترین واشنگ مشین جو انسانوں کے لیے ہوگی۔

اس جدید واشنگ مشن کا جاپانی نام ‘میرائی ننجین سینتاکوکی’ یعنی ہیومن واشنگ مشین آف دی فیوچر رکھا گیا ہے ۔ 1970 کے اوساکا کنسائی ایکسپو میں جاپانی ٹیکنالوجی کے دیو قامت ادارے سانیو الیکٹرک کمپنی، موجودہ پیناسونک ہولڈنگز کارپوریشن نے دنیا کی پہلی ہیومن واشنگ مشین لانچ کی ہے ۔مستقبل میں انڈے کی شکل کی ببل ٹیکنالوجی پر مبنی اس مشین نے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے اور مشین بنانے والے اس ادارے کے بوتھ پر لوگوں کا ایک بڑا ہجوم امڈ آیا۔ نیا ماڈل اپریل 2025 میں اوساکا کنسائی ایکسپو کے دوران پیش کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں