سٹیکرز آن لائن بیچ کر ماہانہ 52 لاکھ روپے کمانے والا لڑکا

 سٹیکرز آن لائن بیچ کر ماہانہ 52 لاکھ روپے کمانے والا لڑکا

لندن(نیٹ نیوز)ایک 17 سالہ برطانوی نوجوان سوشل میڈیا پر اپنی ذریعہ آمدنی کی وجہ سے مشہور ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 17 سالہ کیلن میکڈونلڈ اپنے خود ساختہ اسٹیکرز بیچ کر حیرت انگیز طور پر ماہانہ 19,000 ڈالرز کما رہا ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 52 لاکھ سے زائد بن جاتے ہیں۔ ایک برطانوی نوجوان نے تہواروں کے موسم کے دوران ایک منفرد طریقہ اختیار کیا ہے ۔کیلن نے اسٹیکرز فروخت کر کے ہر ماہ 19,000 ہزار ڈالرز کمانے شروع کرد یئے ،نیویارک پوسٹ کے مطابق کیلن میکڈونلڈ اپنے خود ساختہ اسٹیکرز کے کاروبار سے یہ دولت کما رہے ہیں اور یہ سب ان کی 49 سالہ والدہ کیرن نیوزہم کیوجہ سے ہے جنہوں نے بیٹے کو دو سال قبل کرسمس کے لیے ایک ڈیجیٹل ڈرائنگ، کٹنگ اور پرنٹنگ مشین دی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں