ناسا نے چاند پر انسانی آبادی کیلئے کوششیں شروع کردیں
نیویارک(نیٹ نیوز) ناسا اپنے آرٹیمس پروگرام کے ذریعے چاند پر مستقل تلاشی مہمات اور ترقی و تعمیر کے پروگرامز کی بنیاد رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔
رپورٹس کے مطابق اس پروگرام میں چاند کی سطح پر باقاعدہ بنیادی تعمیری ڈھانچے ، رہائش گاہوں کی تخلیق اور چاند پر طویل مدتی انسانی موجودگی شامل ہوگی۔اس کے لیے ناسا صنعت اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہیومن لینڈنگ سسٹمز (ایچ ایل ایس) تیار کر رہا ہے جو چاند کی سطح پر عملے کو، سامان کو اور خلائی گاڑیاں پہنچانے والے لینڈرز کو لے جا سکے گا۔ایک بیان میں ناسا نے کہا کہ وہ بلیو اوریجن اور سپیس ایکس کو اپنے موجودہ معاہدوں کے تحت ایسے لینڈرز تیار کرنے کے لیے اضافی کام دینے کا ارادہ رکھتا ہے جو چاند کی سطح پر آلات اور انفراسٹرکچر فراہم کریں۔یہ فیصلہ ناسا کی 2023 میں کی گئی درخواست کے بعد سامنے آیا ہے ۔