کالی چائے پینے سے کئی بیماریوں سے بچاجاسکتا

کالی چائے پینے سے کئی بیماریوں سے بچاجاسکتا

واشنگٹن(نیٹ نیوز) چائے دنیا میں پانی کے بعد دوسرا سب سے زیادہ پیا جانے والا مشروب ہے جبکہ کالی چائے کے صحت کے حوالے سے کئی فوائد ہیں۔

 ،مثال کے طورپر کالی چائے دل کی صحت کے لیے بہترین ہے ۔ اس میں Theaflavins ہوتے ہیں جو خون میں کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں جبکہ فالج اس وقت ہوتا ہے جب دماغ تک خون لے جانے والی نالیوں میں رکاوٹ ہو۔ یہ عالمی سطح پر موت کی دوسری بڑی وجہ ہے ۔ کالی چائے پینا آپ کے فالج کے خطرے کو کم کرنے کا ایک ذریعہ ہو سکتا ہے ۔ کالی چائے میں زیادہ کیفین ہوتی ہے جو ہوشیاری اور توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرتی ہے ۔ کالی چائے آپ کے جسم کی شوگر کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنا سکتی ہے محققین نے پایا ہے کہ اس چائے میں موجود پولیفینول بعض قسم کے کینسر سے لڑنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں