چین :میراتھون جیتنے والوں کیلئے مچھلی، بطخ، آٹا،چاول کے انعامات
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں میراتھون جیتنے والوں کو منفرد اور انوکھے انعامات دیئے گئے غیر ملکی میڈیا کے ۔
مطابق چین کے شمال مشرقی صوبے جیلن میں میراتھون جیتنے والوں کے لیے ان انوکھے انعامات کے بارے میں جان کر لوگ بھی حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میراتھون میں پہلے آنے والے کو گائے جبکہ دیگر پوزیشن پر آنے والوں کو مچھلی، بطخ، مرغا، آٹا اور چاول بطور انعام دیا گیا۔اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو میراتھون میں شرکت کرانا اور مقامی پیداوار کو فروغ دینا تھا۔بطور انعام جیتنے والے جانوروں کے عوض 6 ہزار یوآن ($827.81) لینے کا آپشن بھی موجود تھا۔سوشل میڈیا پر اس ریس کے انعامات پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔