خاتون نے زیادہ ٹائم تک موبائل استعمال نہ کرنے کا مقابلہ جیت لیا
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک خاتون نے اپنی نوعیت کے انوکھے مقابلے میں آٹھ گھنٹے تک موبائل فون نہ استعمال کر کے 10 ہزار یوان (3 لاکھ 82 ہزار پاکستانی روپے ) کا نقد انعام جیت لیا۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ‘پاجامہ سسٹر’ کے نام سے پہچانی جانی والی ایک سیلز منیجر ڈونگ نے چیلنج کے دوران دیگر شرکاء کے ساتھ بھرپور استقامت کا مظاہرہ کیا۔ایک شاپنگ مال میں منعقد ہوئے اس مقابلے کا مقصد شرکاء میں بے چینی کے بغیر فون سے دور رہنے کی صلاحیت کو جانچنا تھا۔ ایک میٹریس اور بیڈنگ اسٹور کی جانب سے کرائے گئے اس مقابلے میں 10 افراد شریک ہوئے جن کو 100 درخواستوں میں سے چنا گیا تھا۔ہر فرد نے نئے بیڈز پر فون یا دوسری کوئی برقی ڈیوائس استعمال کیے بغیر آٹھ گھنٹے گزارے ۔