تھکاوٹ کا شکار بوڑھے مرد مہلک بیماری کے خطرے سے دوچار
لاس اینجلس(نیٹ نیوز)ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تھکاوٹ کی شکایت کرنے والے عمر رسیدہ مردوں میں کینسر چار بڑی بیماریوں میں سے ایک ہے۔
اس مطالعے میں 237 بیماریوں کا جائزہ لیا گیا جس میں معلوم ہوا کہ ڈپریشن، سانس کی نالی میں انفیکشن، بے خوابی اور تھائی رائیڈ کے مسائل (خواتین میں) جیسی کیفیات عام طور پر تھکاوٹ سے منسلک تھیں، لیکن مریض کی عمر اور جنس کے لحاظ سے ان میں اختلاف تھا۔تحقیق میں معلوم ہوا کہ 80 برس کی عمر کے مردوں میں تھکاوٹ کی شکایت کرنیوالوں میں شکایت نہ کرنے والوں کے مقابلے میں کینسر چوتھی بڑی بیماری تھی جبکہ اسی عمر کی خواتین میں اس بیماری کا 13 واں نمبر تھا۔ ڈاکٹرز کو 70 سال کے مردوں میں جو تھکاوٹ کی شکایت کرتے ہیں، کینسر کی تشخیص کو ترجیح دینی چاہیے۔