جاپان:پانی میں گھل جانے والا پلاسٹک تیار کرلیا گیا

 جاپان:پانی میں گھل جانے والا پلاسٹک تیار کرلیا گیا

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں سائنس دانوں نے حال ہی میں روایتی پلاسٹک کا ماحول دوست متبادل بنایا ہے جو سمندر میں مائیکرو پلاسٹک چھوڑے بغیر چند گھنٹوں کے اندر تحلیل ہو سکتا ہے۔

موجودہ دستیاب ری سائیکل ہونے کے قابل پلاسٹک پانی میں تحلیل نہیں ہوتے جبکہ کچھ پلاسٹک فضلے کو تحلیل ہونے کے لیے 500 برس سے زیادہ عرصہ لگ سکتا ہے ۔اس کے مقابلے میں رائکن یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی جانب سے بنایا گیا نیا متبادل جب نمکین پانی میں جاتا ہے چند گھنٹوں میں اور مٹی میں جا کر 10 دن میں تحلیل ہو جاتا ہے ۔ آزمائش میں معلوم ہوا کہ مٹی میں تحلیل ہونے ساتھ یہ کھاد جیسا کیمیکل بھی بناتا ہے ۔تحقیق کے سربراہ ٹاکوزو آئڈا کا کہنا تھا کہ اس نئے مٹیریل کے ساتھ ہم نے پلاسٹک کا ایک نیا خاندان بنایا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں