امریکا میں تنہائی کا احساس’’وبا ‘‘ کی صورت اختیار کرگیا

امریکا میں تنہائی کا احساس’’وبا ‘‘ کی صورت اختیار کرگیا

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی باشندے آج بھی اتنے ہی تنہائی کا شکار ہیں جتنا کورونا وبا کے دوران وہ خود کو تنہا محسوس کرتے تھے ۔

ایک نئے سروے سے جو جاما اوپن نیٹ ورک میں شائع ہوا ہے ، سے پتہ چلتا ہے امریکا بھر میں 50 سے 80 سال کی عمر کے ایک تہائی سے زیادہ لوگ تنہائی کے پریشان کُن احساس میں مبتلا ہیں، اور تقریباً اتنے ہی لوگ خود کو معاشرے سے الگ تھلگ محسوس کرتے ہیں۔یونیورسٹی آف مشی گن انسٹی ٹیوٹ برائے ہیلتھ کیئر پالیسی اینڈ انوویشن کی ایک ٹیم نے یہ سروے کیا ہے جس میں پایا گیا کہ کئی عمر رسیدہ افراد خاص طور پر جن کی جسمانی صحت یا ذہنی صحت ٹھیک نہیں، وہ سب سے زیادہ تنہائی محسوس کرتے ہیں۔مطالعے کی مرکزی مصنفہ ڈاکٹر پریتی ملانی کا کہنا تھا کہ انفرادی تنہائی اور سماجی تنہائی صحت کے اہم مسائل میں سے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں