آنکھوں پر پٹی باندھ کر پکل بال سرونگ کا ریکارڈ
واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکا کے ایک سیریل ریکارڈ ساز نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر ایک منٹ میں 41 پکل بال سرونگ کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ ریکارڈ بنانے کا فیصلہ پچھلے ریکارڈ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد کیا۔ پچھلا ریکارڈ 23 سروز کا تھا۔ڈیوڈ رش نے بتایا کہ انہوں نے ایک منٹ میں 43 بالز سروس اسکوائر میں ماری، ایک سروس 60 سیکنڈ کے بعد اسکوائر میں گری جبکہ ایک سروس کو گینیز ورلڈ ریکارڈ نے نامعلوم وجوہات پر خارج کر دیا گیا تھا۔ڈیوڈ رش کی ویڈیوسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اوراب تک اس ویڈیوکو ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں، ویڈیو میں خواتین اور بچے زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔