مصری شہری کی بیک وقت 3 خواتین سے شادی کی تردید

قاہرہ(نیٹ نیوز)مصری شہری نے ایک ساتھ 3 خواتین سے شادی کرنے کی تردید کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری نوجوان عادل کی ایک ساتھ 3 خواتین سے شادی کرنے کی خبر سامنے آنے کے بعد مصر میں سوشل میڈیا سائٹس پر اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
عرب میڈیا پر مصر کے فیوم گورنریٹ کے شہری کی انوکھی شادی کی رپورٹ شیئر کی گئی تھی جس میں بیویوں کا نام اسمائ، بوسی اور امیرہ بتایا گیا تھا۔اب اس حوالے سے مصری نوجوان کی تردید اور وضاحت سامنے آئی ہے کہ صرف 2 خواتین سے شادی کی جبکہ تیسری خاتون اتفاق سے موقع پر موجود تھی تو وہ بھی ایک ساتھ تصویر میں شامل ہو گئی تھی۔نوجوان نے کہا ہے کہ تصویر میں موجود تیسری خاتون میری بیوی نہیں ہے۔