ناشتہ چھوڑنا صحت کیلئے مفید نہیں بلکہ خطرناک قرار

ناشتہ چھوڑنا صحت کیلئے مفید نہیں بلکہ خطرناک قرار

لاہور(نیٹ نیوز)بہت سے لوگ باقاعدگی سے ناشتہ چھوڑ دیتے ہیں۔اگرچہ یہ عادت عارضی طور پر بے ضرر لگ سکتی ہے لیکن طویل مدت میں یہ جسمانی اور ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے ۔

تحقیق کے مطابق ناشتہ چھوڑنے کی صورت میں جسم توانائی محفوظ کرنے کے لیے میٹابولزم کی رفتار کم کر دیتا ہے ۔ اس سے وقت کے ساتھ وزن بڑھنے کا خطرہ ہوتا ہے ۔ ناشتہ نہ کرنے سے بلڈ شوگر لیول کم ہو جاتا ہے ، جس کے نتیجے میں تھکن، چڑچڑاہٹ اور توجہ مرکوز کرنے میں دشواری ہوتی ہے ۔ ناشتہ چھوڑنے والے افراد اہم غذائی اجزاء سے محروم ہو سکتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق جو افراد ناشتہ چھوڑتے ہیں، ان میں مزاج کی خرابی، بے چینی اور ذہنی دباؤ کا زیادہ امکان ہوتا ہے ۔ باقاعدگی سے ناشتہ چھوڑنے سے موٹاپے ، ذیابیطس ٹائپ 2 اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں