وسطی امریکا ، میکسیکو ،6 ملی میٹر لمبی واحد مکڑی جو سبزی خور ہے

پنسلوانیا(نیٹ نیوز)دنیا میں مکڑیوں کی تقریباً 45,000 اقسام ہیں اور یہ سب گوشت خور ہیں لیکن ان میں سے ایک استثنا ہے ، بگھیرا کپلنگی Bagheera kiplingi نامی مکڑی ایک چھلانگ لگانے والی مکڑی ہے ۔
جو پودوں پر مبنی غذا کھانے کے لیے مشہور ہے ۔یہ بنیادی طور پر وسطی امریکا اور میکسیکو کے جنگلات میں پائی جاتی ہے ۔ یہ صرف 5 سے 6 ملی میٹر لمبی ہوتی ہے اور اپنا زیادہ تر وقت ببول کے پتوں کے سروں پر بیلٹیئن باڈیز کا انتظار کرتے ہوئے گزارتی ہے ۔لیپڈز اور پروٹین سے بھرپور، بیلٹیئن بیلٹیئن باڈیز کیڑوں کے لیے بہت زیادہ غذائیت بخش خوراک ہوتی ہے لیکن کسی مکڑی کا اسے کھانا انتہائی غیر معمولی بات ہیں کیونکہ یہ زیادہ تر گوشت خور ہوتی ہیں۔پنسلوانیا میں ولانووا یونیورسٹی کے پروفیسر رابرٹ کری کا کہنا ہے کہ یہ مکڑیاں چھلانگ لگاتی ہیں، اس لیے وہ اپنی خوراک پکڑنے کیلئے جالے نہیں بُنتیں۔