روٹی کتنی گول بنائی، ناپنے کیلئے اے آئی ٹول تیار

بنگلور (نیٹ نیوز)ہر جگہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے چرچے ہیں، جس نے ڈیجیٹل دنیا کو تو حیران کیا ہی ہے ۔
لیکن اب وہ باورچی کی مہارت ناپنے کا کام بھی کرنے لگا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور کے ایک آئی ٹی ایکسپرٹ نے ایسا اے آئی ٹول تیار کیا ہے جو کم از کم گھروں میں گول روٹی کی بحث ختم کردے گااور ۔ بنگلور کے ایک آئی ٹی ایکسپرٹ نے ایسا اے آئی ٹول متعارف کروادیا جو روٹی کو اسکی گولائی کے مطابق نمبرز دیتا ہے ۔ روٹی چیکر ڈاٹ اے آئی کے نام سے بنایا گیا یہ اے آئی ٹول روٹی کی اوپر سے لی گئی تصویر کو سکین کرکے اسکے سرکل کا مشاہدہ کرتا ہے اور پھر اس سے متعلق اپنا سکور بتاتا ہے ۔ اس ڈویلپر نے سوشل میڈیا پر ایک میم کا سہارا لیتے ہوئے ایپ سے متعلق تصویر بھی شیئر کی۔ میم میں ایک شخص لڑکی سے اسکی روٹی کا اسکور پوچھتا ہے جس پر لڑکی بتاتی ہے 91، پھر لڑکا چلا اٹھتا ہے کہ ماں، بہو مل گئی۔