چاند پر سیارچہ ٹکرانے کا امکان اب زیادہ ہوگیا

چاند پر سیارچہ ٹکرانے کا امکان اب زیادہ ہوگیا

واشنگٹن(نیٹ نیوز)ناسا نے کہا ہے کہ تقریباً 200 فٹ قطر کے ایک سیارچہ کا چاند سے ٹکرانے کا امکان اب زیادہ ہوگیا ہے ۔

جمع کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایجنسی کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری میں ناسا کے سینٹر فارنیئر ارتھ آبجیکٹ سٹڈیز نے سیارچہ وائی آر 4 کے متوقع کورس کا بہتر تجزیہ کیا اور اسے 22 دسمبر 2032 کو چاند سے ٹکرانے کے امکانات میں 4.3 فیصد اضافہ کیا ہے ۔اس سے قبل یہ امکان 3.8 فیصد پر تھا۔ سیارچہ خلا میں بہت دور ہے جس کا زمینی دوربینوں سے پتہ لگایا جا سکتا ہے لیکن جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ، جو سورج کے گرد چکر لگاتی ہے ، اس ماہ کے شروع میں ہی سیارچے کے نظر سے اوجھل ہونے سے پہلے ہی اس کی نئی شکل لینے میں کامیاب رہی تھی۔ یہ وہ موقع تھا جس نے ڈیٹا فراہم کیا جس کی وجہ سے پیشن گوئی بدل گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں