دنیا کا مہنگا ترین لبا س،1ہزار 270گرام سونے کا استعمال

دنیا کا مہنگا ترین لبا س،1ہزار 270گرام سونے کا استعمال

دبئی (نیٹ نیوز)دبئی کے ایک سُنار نے سونے سے دنیا کا سب سے قیمتی لباس تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 قیراط سونے سے تیار کردہ اس لباس کی تیاری میں 1 ہزار 270 گرام سے زائد سونا استعمال ہوا ہے۔۔۔

اس لباس میں ایک تاج اور بالیاں بھی شامل ہیں، اس لباس کی تیاری میں سونے کے علاوہ مختلف قیمتی پتھروں کا استعمال بھی کیا گیا ہے ۔اس مکمل لباس کُل وزن 10 ہزار گرام سے زائد ہے اوراس مکمل لباس کی قیمت 1 ملین ڈالرز سے زائد ہے ۔یہ لباس سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور 90فیصدسے زائد صارفین نے اسے پسند کیا اور خریدنے کی خواہش ظاہر کی تاہم کچھ ٖصارفین کاکہناتھاکہ نمائش پر اتنے پیسے کا ضیاع فضو ل بات ہے ،اتنے پیسے سے کئی خوبصورت اور دیدہ زیب لباس تیار کئے جاسکتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں