چوہے نے لائیو خبریں پڑھتی خاتون اینکر کی دوڑ لگوا دی
دوحہ (نیٹ نیوز)عرب چینل الجزیرہ کی لائیو نشریات کے دوران سٹوڈیو میں اچانک چوہا آجانے کی خاتون اینکر کی دوڑ لگ گئی۔
جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ لائیو نشریات کے دوران چوہے کے آنے پر خاتون اینکر خوفزدہ ہوکر بھاگ گئیں تاہم چند لمحے کے بعد خاتون نے دوبارہ سیٹ سنبھالی اور ناظرین سے معذرت کرلی۔ اس سے قبل امریکی میڈیا این بی سی کی خاتون اینکر کورٹنی کیوب براہ راست نشریات کے دوران شام میں جاری حالیہ کشیدگی پر تبصرہ کررہی تھیں کہ اچانک ان کا چار سالہ بیٹا نیوز روم میں داخل ہوا اور کیمرے کے سامنے آکر اپنی والدہ کے کالر مائیک کو چھونے کی کوشش کی تھی۔کیوب کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ سٹوڈیو میں میرے بیٹے نے شور نہیں مچایا نہ رویا، بصورت دیگر لائیو نشریات متاثر ہوسکتی تھیں۔