بیٹے کی طلاق پر ماں کا بیٹے کو دودھ سے غسل،کیک کاٹا

 بیٹے کی طلاق پر ماں کا بیٹے کو دودھ سے غسل،کیک کاٹا

ممبئی(نیٹ نیوز)دنیا بھر میں شادی کے بعد اب طلاق پر بھی جشن عام ہوتا جارہا ہے اور حال ہی میں کچھ خواتین کی طلاق کے بعد سلیبریشن ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد ایک شخص کے جشن کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔۔۔

بھارتی میڈیا پر ڈی کے برادر نامی ڈیجیٹل کرئیٹر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اس شخص کو اپنی طلاق کا جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ویڈیو میں موجود شخص کو اس کی والدہ تیاری سے قبل دودھ سے غسل دے رہی ہے جس کے بعد اس نے دلہا کی طرح تیار ہوکر کیک بھی کاٹا۔جشن کیلئے کاٹے گئے کیک پر طلاق مبارک لکھاتھا۔دوسری جانب ویڈیو کے کیپشن میں درج ہے کہ ‘افسردہ ہونے کے بجائے خوش رہیں اور خود کو خوش رکھیں ۔ اس شخص کا تعلق کہاں سے ہے یا اس کی اہلیہ سے طلاق کس وجہ ہوئی اس حوالے سے بھی کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں