ناشتہ نہ کرنا دل کی صحت کیلئے خطرے کی گھنٹی

ناشتہ نہ کرنا دل کی صحت کیلئے خطرے کی گھنٹی

لاہور(نیٹ نیوز)ناشتے کو بہت سے لوگ معمول کا حصہ نہیں بناتے ، یہ بظاہر معمولی عادت دراصل دل کی صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔۔۔

جرنل کمیونیکیشنز میڈیسن میں شائع رپورٹ کے مطابق ناشتہ کرنے میں ہر ایک گھنٹے کی تاخیر اگلے دس سالوں میں موت کے خطرے کو 10 فیصد تک بڑھا سکتی ہے ۔ اس سے قبل جرنل آف امریکن کالج آف کارڈیالوجی میں شائع ایک تحقیق میں 6500 سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا، نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ ناشتہ نہیں کرتے ان میں قبل از وقت موت کا امکان 75 فیصد زیادہ ہوتا ہے ، جب کہ دل کے امراض جیسے ہارٹ اٹیک اور فالج سے مرنے کا خطرہ دوگنا بڑھ جاتا ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ ہماری غذا کا وقت اور معیار دونوں ہی دل کی صحت پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں