کمپنی نے ملازمین کو کی بورڈ کے گولڈ بٹنوں کا تحفہ دیدیا
بیجنگ(نیٹ نیوز) چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے ملازمین کو مسلسل 4 سال تک بونس کے طور پر کی بورڈ کے سونے سے بنے بٹن یا کی کیپس انعام کے طور پر د یئے ۔انسٹا 360 نامی کمپنی چینی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شینزن سے تعلق رکھتی ہے۔
گزشتہ دنوں اسکی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو 21 سونے کے کی کیپس تحفے کے طور پر دیئے گئے ۔سب سے بھاری کی کیپ اسپیس کی (space key) پر مبنی تھا جس کا وزن 35.02 گرام تھا اور خالص سونے کے استعمال کے باعث اس کی قدر 3 لاکھ 20 ہزار یوآن (ایک کروڑ 26 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) تک پہنچ گئی۔ کمپنی کی جانب سے ہر سال پروگرامرز ڈے کے موقع پر بونس کے طور پر اس طرح کے تحائف د یئے جاتے ہیں۔گزشتہ برسوں میں 55 کی کیپس کو ملازمین میں تقسیم کیا گیا۔