امریکا:ایک منٹ میں 32ٹی شرٹس پہننے کا ریکارڈ

امریکا:ایک منٹ میں 32ٹی شرٹس پہننے کا ریکارڈ

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک سیریل گینیز ورلڈ ریکارڈ بریکر نے صرف ایک منٹ میں 32ٹی شرٹس پہن کر ایک اور حیران کن کارنامہ اپنے نام کر لیا۔

ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش اس سے پہلے بھی ٹی شرٹس سے متعلق کئی منفرد ریکارڈ بنا چکے ہیں، جن میں 30سیکنڈ میں سب سے زیادہ ٹی شرٹس پہننا اور 10ٹی شرٹس تیزی سے پہننے کا ریکارڈ شامل ہے ۔تاہم، اس بار انہوں نے ‘ایک شخص کی جانب سے ایک منٹ میں سب سے زیادہ ٹی شرٹس پہننے ’ کا چیلنج قبول کیا۔ڈیوڈ رش کے مطابق یہ ریکارڈ دیکھنے میں جتنا آسان لگتا ہے ، حقیقت میں اتنا ہی مشکل ہے ۔ دسویں شرٹ کے بعد آپ صرف وقت سے نہیں لڑ رہے ہوتے بلکہ کپڑے سے بھی جنگ کر رہے ہوتے ہیں۔ ہر نئی تہہ جسم کو مزید جکڑ دیتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں