سکائی ڈائیور کا بلند ترین آتش فشاں چوٹی پر لینڈنگ کا عالمی ریکارڈ

 سکائی ڈائیور کا بلند ترین آتش فشاں چوٹی پر لینڈنگ کا عالمی ریکارڈ

لاہور(نیٹ نیوز)تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اسکائی ڈائیور تنابوورن سیریکوناکورنکن المعروف سپر ٹوم نے دنیا کے بلند ترین فعال آتش فشاں پر کامیاب لینڈنگ کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق تنابوورن نے چلی کے مشہور آتش فشاں اوجوس ڈیل سالادو پر سطح سمندر سے 5442میٹر کی بلندی پر لینڈنگ کی، اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے 2023ء میں قائم کیا گیا 5317میٹر کی بلندی کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔48سالہ تنابوورن جو ایک ریئل اسٹیٹ کاروباری شخصیت اور یونیورسٹی پروفیسر بھی ہیں، انہوں نے بتایا کہ اس بلندی سے منظر ناقابلِ یقین حد تک خوبصورت تھا۔انہوں نے بتایا کہ یہ جگہ واقعی حیرت انگیز تھی، مختلف معدنیات کے رنگوں نے پورے آتش فشاں کو قوسِ قزح جیسا بنا دیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں