صحت بخش غذائیں دل کی بیماری کا خطرہ بڑھا سکتیں

صحت بخش غذائیں دل کی بیماری کا خطرہ بڑھا سکتیں

لاہور(نیٹ یوز)نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دہی، جوس، ہول گرین بریڈ اور دیگر صحت بخش غذاؤں میں شامل پریزرویٹوز دل کی بیماریوں اور بلند فشارِ خون (ہائی بلڈ پریشر) کے خطرے کو نمایاں طور پر بڑھا سکتے ہیں۔

یورپین ہارٹ جرنل میں شائع فرانسیسی سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق وہ افراد جو سب سے زیادہ پریزرویٹوز استعمال کرتے ہیں، ان میں دل کی بیماری، دل کے دورے اور فالج کا خطرہ 16 فیصد زیادہ پایا گیا۔اسی طرح ان افراد میں بلند فشارِ خون ہونے کا امکان تقریباً 30 فیصد زیادہ تھا، جو فالج کا سب سے بڑا سبب ہے ۔یونیورسٹی آف پیرس کے محققین نے تقریباً ایک لاکھ 12 ہزار 400 افراد کی غذائی عادات کا 7 سے 8 سال تک جائزہ لیا۔ نتائج کے مطابق تقریباً تمام افراد نے کم از کم ایک پریزرویٹو استعمال کیا، لیکن خطرہ صرف ان میں زیادہ پایا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں