سرد ماحول وزن کم کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے ؟ نئی تحقیق

سرد ماحول وزن کم کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے ؟ نئی تحقیق

لاہور(نیٹ نیوز)ایک نئی سائنسی تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ سرد ماحول میں رہنے یا جسم کو ٹھنڈا رکھنے سے وزن کم کرنے کی رفتار میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔

یونیورسٹی آف ناٹنگھم اور لیڈن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے محققین کی مشترکہ تحقیق کے مطابق مخصوص حالات میں آئس ویسٹ پہننے سے جسم میں چربی جلانے کا قدرتی عمل تیز ہو جاتا ہے ۔تحقیق میں 47 موٹاپے کے شکار افراد کو شامل کیا گیا جنہیں کنٹرولڈ ماحول میں آئس ویسٹ پہنائے گئے ، نتائج کے مطابق سردی کے اثر میں آنے والے افراد میں نسبتاً تیزی سے وزن میں کمی دیکھی گئی۔محققین کے مطابق سرد ماحول میں جسم براؤن فیٹ کو فعال کرتا ہے ، جو کیلوریز کو توانائی میں تبدیل کر کے جسم کو گرم رکھنے میں مدد دیتا ہے ، جس کے نتیجے میں چربی جلنے کی رفتار بڑھ سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں