امریکا:اپنے انعام کی پیشگوئی کرنیوالے نے بڑا انعام جیت لیا

امریکا:اپنے انعام کی پیشگوئی کرنیوالے نے بڑا انعام جیت لیا

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا میں اپنے انعام جیتنے کی پیشگوئی کرنے والے شخص نے ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا۔

ریاست نارتھ کیرولائنا کے ایک شہری نے اس وقت سب کو حیران کر دیا جب اس نے ایک لاکھ ڈالر کا لاٹری انعام جیت لیا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نے پہلے ہی اپنے دوستوں سے کہہ رکھا تھا کہ وہ اتنی ہی رقم جیتنے والا ہے ۔راکی ماؤنٹ نامی شہر کے رہائشی ڈونلڈ بن کے مطابق انہوں نے اپنے دوستوں سے کہا تھا کہ وہ ایک لاکھ ڈالر جیتنے والے ہیں۔ شاید یہی ان کا وقت تھا۔انہوں نے 30 ڈالر مالیت کا ایک لاکھ ڈالر کیش پے ڈے سکریچ آف ٹکٹ خریدا۔ جب انہوں نے ٹکٹ کو کھرچا تو واقعی اس پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام نکل آیا،ڈونلڈ کا کہنا تھا کہ وہ اس رقم کو اپنے مستقبل کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، اور فی الحال گھر خریدنے کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں