چین :15لاکھ فالوورز رکھنے والا کتا چوری، بیچ کر کھا لیا گیا
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں سوشل میڈیا پر 15 لاکھ فالوورز رکھنے والے مشہور کتے کو چوری کے بعد کاٹ کر کھا لیا گیا۔
بارڈر کولی نسل کے کتے "چوٹو" کے مالک کے مطابق وہ گزشتہ ماہ جارجیا کے سفر پر تھے جبکہ چوٹو انکے والدین کی دیکھ بھال میں تھا۔ 11 مئی کو اُنہیں اطلاع ملی کہ چوٹو گھر سے غائب ہے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ دو نامعلوم افراد الیکٹرک اسکوٹر پر آ کر کتے کو اغوا کرکے لے گئے ۔ تقریباً دو ہفتوں بعد انہوں نے مبینہ ملزم تک رسائی حاصل کر لی، جس نے انکشاف کیا کہ اس نے چوٹو کو 180 یوآن (تقریباً 27 ڈالر) میں ایک ڈاگ میٹ ریسٹورنٹ کو فروخت کر دیا تھا جہاں اسے ذبح کر کے کھا لیا گیا ہے ۔ملزم نے کہاکہ اس نے کتے کو آوارہ سمجھا تاہم گو نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چوٹو نے کالر اور جی پی ایس ٹریکر پہن رکھا تھا۔