قدیم چینی طب میں استعمال ہونیوالی دوا گنج پن کا علاج کر سکتی

قدیم چینی طب میں استعمال ہونیوالی دوا گنج پن کا علاج کر سکتی

بیجنگ(نیٹ نیوز)سائنس دانوں کو معلوم ہوا ہے کہ قدیم چینی طب میں استعمال ہونے والی ایک جڑ گنج پن کا علاج کر سکتی ہے۔۔۔

اینڈرو جینیٹک ایلوپیشیا بالوں کے جھڑنے کی سب سے عام قسم ہے ، جو دنیا بھر میں لاکھوں مردوں اور خواتین کو متاثر کرتی ہے ۔ موجودہ علاج، جیسے فائناسٹرائیڈ اور مینوکسیڈل، بعض افراد کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، لیکن ہر کسی کے لیے مثالی نہیں ہیں۔ فائناسٹرائیڈ اُن ہارمونز کو نشانہ بناتی ہے جو بالوں کے فولیکلز کو سکڑنے کا باعث بنتے ہیں جبکہ مینوکسیڈل کو سر کی جلد پر لگایا جاتا ہے تاکہ بالوں کی نشوونما کو تحریک مل سکے ۔ یہ جڑی بوٹی ایک ہزار سال سے زیادہ عرصے سے استعمال کی جا رہی ہے اور روایتی طور پر اسے ‘بالوں کو سیاہ کرنے اور جسمانی جوہر کو تقویت دینے ’سے جوڑا جاتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں