اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کازیادہ استعمال محدود فوائد دیتا
لندن (نیٹ نیوز) نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کا طویل عرصے تک استعمال محدود فوائد دیتا ہے۔۔۔
دنیا بھر میں ڈپریشن کا شکار 33 کروڑ سے زائد افراد میں سے ایک بڑی تعداد روزانہ اینٹی ڈپریسنٹ ادویات استعمال کرتی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان ادویات کا استعمال خواتین میں مردوں کے مقابلے میں تقریباً دوگنا زیادہ ہے ۔امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت اعلیٰ آمدنی والے ممالک میں اینٹی ڈپریسنٹس استعمال کرنے والے زیادہ تر افراد انہیں طویل مدت تک لیتے رہتے ہیں۔محققین کی جانب سے اس متعلق بھی بھی خبردار کیا جا رہا ہے کہ اینٹی ڈپریسنٹس کا طویل المدت استعمال بعض افراد میں دوا چھوڑنے کے دوران شدید اور تکلیف دہ واپسی کی علامات پیدا کر سکتا ہے ، جو بعض اوقات توقع سے کہیں زیادہ سنگین ثابت ہوتی ہیں۔