آدھے سر کے درد سے دماغی عمر میں تیزی سے اضافہ ہوتا

 آدھے سر کے درد سے دماغی عمر میں تیزی سے اضافہ ہوتا

لندن (نیٹ نیوز)جرنل برین کمیونیکیشنز میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ مائیگرین((آدھے سرکادرد)سے دماغی عمر بڑھنے کی رفتار بڑھ جاتی ہے اور دماغ میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جو لمبے عرصے تک برقرار رہتی ہیں۔۔۔

 تحقیق میں دیکھا گیا کہ آدھے سر کے درد سے دماغی عمر پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں، یعنی جسمانی عمر سے ہٹ کر ان کے دماغ کی عمر کیا ہوتی ہے ۔اس تحقیق میں مائیگرین کے 110 مریض اور 70 ایسے افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کو آدھے سر کے درد کا سامنا نہیں تھا۔ان افراد کے ایم آر آئی اسکینز کیے گئے اور ان کے 400 سے زائد دماغی خطوں کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد ایک کمپیوٹر ماڈل کے ذریعے ان افراد کی دماغی عمر کا تخمینہ لگایا گیا۔ مائیگرین کے مریضوں کے جسم اور دماغ کی عمر میں اوسطاً 4.24 سال کا فرق ہوتا ہے جو کہ دوسرے گروپ کے افراد میں نظر نہیں آیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں