32منزلہ عمارت میں 34ویں منزل پر 33لاکھ کا فلیٹ
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک شہری کے ساتھ حیران کن فراڈ سامنے آیا ہے ، شہری نے 2013ء میں ایک رہائشی منصوبے میں 34ویں منزل پر فلیٹ خریدا لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ عمارت میں صرف 32 منزلیں ہی موجود ہیں۔
شین نامی خریدار نے کم قیمت پر 90 مربع میٹر کا فلیٹ خریدا تھا، منصوبہ ایسی زمین پر تعمیر کیا جا رہا تھا جس کے قانونی کاغذات نامکمل اور زمین پر حکومت کی جانب سے منظوری مکمل نہیں تھی، تعمیراتی کمپنی نے یقین دہانی کروائی تھی کہ تمام قانونی دستاویزات بعد میں حاصل کر لیے جائیں گے بعد میں کمپنی نے شین کو بتایا کہ عمارت 32 منزلوں پر مشتمل ہے اس لیے اس کا خریدا گیا 34ویں منزل کا فلیٹ حقیقت میں موجود ہی نہیں، کمپنی نے متبادل فلیٹ کی پیشکش کی تاہم بعد میں وہ فلیٹ بھی کسی دوسرے شخص کو فروخت کر دیا گیا اور شین کو اب تک مکمل رقم واپس نہیں مل سکی