بارات میں دلہن کی ناچتے ہوئے انٹری ، شادی ختم
ہریانہ(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست ہریانہ میں لڑکے کے باپ نے دلہن کے سرعام ڈانس پر شادی ہی ختم کردی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دلہا اور دلہن والوں میں تنازع کا آغاز اس وقت شروع ہوا۔
جب سسرالیوں کو بہو کی انٹری پسند نہ آئی کیونکہ دلہن بھرپور ڈانس کرتے ہوئے شادی ہال میں داخل ہوئی تھی۔یہ دیکھ کر لڑکی کے سسر اور دلہا کے بڑے بھائی کو غصہ آگیا اور ان کی لڑکی والوں سے بحث ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق اس تنازع کے بعد سسر نے شادی کی منسوخ کردی اور باراتی ہال چھوڑ کر واپس چلے گئے ۔سوشل میڈیا پر دلہن کی انٹری کی ویڈیو خاصی وائرل ہے جس پر صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ دلہن کی جانب سے ڈانس کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں تھا جب کہ دیگر کی رائے ہے کہ لڑکے والوں کو تمام امور پر پہلے ہی بات کرلینی چاہیے تھی۔