میٹل ڈیٹیکٹر سے کروڑوں کی تاریخی انگوٹھی تلاش کرلی

 میٹل ڈیٹیکٹر سے کروڑوں کی تاریخی انگوٹھی تلاش کرلی

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں ایک شخص نے میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے لاکھوں روپے مالیت کی تاریخی انگوٹھی کو تلاش کرلیا۔16 ویں صدی کی سونے کی اس انگوٹھی کو سٹیورٹ جونز نامی شخص نے گلوسٹرشائر کے گاؤں وارمنگٹن میں دریافت کیا۔

42 سالہ سٹیورٹ جونز نے اس انگوٹھی کو نومبر 2024 میں میٹل ڈیٹیکٹر سے خزانہ تلاش کرنے کی مہم کے دوران ڈھونڈا تھا۔8 ہیروں سے سجی اس انگوٹھی کو 23 جون کو نیلام کیا جائے گا اور توقع ہے کہ یہ 55 سے 75 لاکھ روپے کے درمیان فروخت ہوگی۔ سٹیورٹ جونز برسوں سے میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے قیمتی تاریخی اشیا تلاش کر رہے ہیں مگر وہ اس سے قبل کبھی وارمنگٹن نہیں آئے تھے ۔انہوں نے اس انگوٹھی کو بھی 7 گھنٹوں کی تلاش کے بعد اس وقت دریافت کیا جب وہ اس مہم کو ختم کرکے واپس جانے والے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں