بچپن میں خراب نیند سے نو عمری میں ڈپریشن کے خطرہ
برمنگھم(نیٹ نیوز)نئی تحقیق کے مطابق جو بچے اپنی ابتدائی عمر میں مسلسل ناقص یا کم نیند لیتے ہیں، ان میں نوعمری (ٹین ایج) کے دوران ڈپریشن ہونے کا خطرہ نمایاں طور پر زیادہ ہوتا ہے ۔
یونیورسٹی آف برمنگھم کے ماہرین نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی نیند کے بہتر معمولات قائم کرنے میں فعال کردار ادا کریں، کیونکہ یہ سادہ سا قدم مستقبل میں ذہنی صحت کے مسائل کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کر سکتا ہے ۔محققین کا کہنا ہے کہ نیند ایک ایسا عنصر ہے جسے بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔ان کے مطابق بچپن میں نیند کی خرابیوں کو درست کرنا اس سے کہیں آسان ہے جتنا بعد کی عمر میں پیچیدہ جذباتی اور نفسیاتی مسائل کا علاج کرنا۔ محققین نے بچوں کی رات کی نیند کے دورانیے کو مختلف عمروں میں باقاعدگی سے ریکارڈ کیا۔