لندن: برقع پہن کر چوری کی کوشش، بھارتی شہری گرفتار

لندن (آئی این پی ) لندن پولیس نے بھارتی شہری لکشمن لعل کو چوری کی کوشش پر گرفتار کر لیا۔ ملزم نے دکان میں چوری کے لیے مسلمان عورت کا برقع پہن کر داخل ہونے کی کوشش کی۔۔۔
مشکوک رویے پر دکان کے عملے نے شناخت ظاہر ہونے پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے حراست میں لے لیا، جبکہ ملزم کیخلاف چوری کی کوشش اور بھیس بدلنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔