دبئی میں پاکستان پراپرٹی شوکامیاب رہا :سی ای او ذیشان علی

 دبئی میں پاکستان پراپرٹی شوکامیاب رہا :سی ای او ذیشان علی

پراپرٹی شو سے ترسیلات زر میں اضافہ، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی

لاہور(سٹاف رپورٹر ) زمین ڈا ٹ کام کی جانب سے دبئی میں پاکستان پراپرٹی شو کا کامیاب انعقا د کیا گیا۔ پراپرٹی کی اس نمائش میں دو روز میں 14ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ پاکستان پراپرٹی شو کا افتتاح دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرجنرل سلطان بُٹی بن مجرن نے بطور مہمان خصوصی کیا۔ بعد ازاں زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے مہمان خصوصی کو نمائش کا دورہ کروایا ۔ 50سے زائد رئیل اسٹیٹ ڈویلپرزاور ایجنسیزنے ملک بھر سے اپنی بہترین رہائشی اور کمرشل پراپرٹیز کے ساتھ اس نمائش میں شرکت کی ۔ اس حوالے سے زمین ڈاٹ کا م کے سی ای اوذیشان علی خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تمام امور میں پاکستان کو اولین ترجیح دیتے ہیں ۔اُن کا کہنا تھا پاکستان پراپرٹی شو سے ترسیلات زر میں اضافہ اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔اگلے سال بھی شو کا انعقاد کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں